• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین مہاجرین کے لیے بہترین ملک قرار، ایمنسٹی انٹرنیشنل

China Is The Best Country For Refugees Amnesty International
انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ چین دنیا بھر میں مہاجرین کا خیرمقدم کرنے والا بہترین ملک ہے ۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین ،جرمنی اور برطانیہ مہاجرین کو خوش آمدید کہنے والے بہترین ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے 27ممالک کے 27ہزار شہریوں سے سوال پوچھا کہ مہاجرین کو خوش آمدید کہنے والے ممالک میں سب سے بہترین ملک کون سا ہے جس میں 46فیصد لوگوں نے چین کو مہاجرین کا خیر مقدم کرنے والا بہترین ملک قراردیا ۔

جبکہ دوسرے نمبرپر جرمنی اور تیسرے نمبر پر لوگوں نے مہاجرین کا خیر مقدم کرنے کے لئے برطانیہ کو سراہا ۔مہاجرین کا خیر مقدم نہ کرنے والے ممالک میں لوگوں نے روس اور انڈونیشیا کے لئے سب سے زیادہ منفی جذبات کا اظہار کیا۔
تازہ ترین