• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Cats Become Wedding Guests In Canada
یوں تو کئی لوگ اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لئے نت نئے اور منفرد انداز اپناتے ہیں لیکن کینیڈا میں ہوئی ایسی انوکھی شادی جس نے سب کو حیران کردیا۔

کینیڈا سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا جانوروں سے محبت کا اظہار کرنے کے لئے شمالی امریکا میں واقع بلیوں کے سب سے بڑے حفاظتی مرکز جا پہنچا، جہاں انہوں نے اپنی شادی تقریبا ہزار سے زائد بلیوں کے سامنے کی اور اس دن کو یادگار بنا ڈالا۔

اس موقع پر لوئسی کا کہنا تھا کہ جانوروں سے محبت ہی انہیں ایک دوسرے کے قریب لائی ہے اس لئے ہم دونوں نے ان بلیوں کے سامنے اپنی شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ بلی انسان کو پسند کرتی اور ان کی توجہ پاکر خوش ہوتی ہے۔
تازہ ترین