• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر لندن 7 گھنٹے میں حلف اٹھاتا ہے، کراچی کا 7 مہینے میں بھی نہیں، وسیم اختر

London Mayor Oath In 7 Hours Karachis Not Even 7 Months Wassem Akhter
کراچی میں مخصوص نشستوں کے بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی ہونے پر نامزد مئیر وسیم اختر کے صبر کا پیمانہ چھلک گیا، کہا کہ لندن کا مئیر 7گھنٹےمیں حلف اٹھالیتا ہے ، کراچی کے مئیر کو 7مہینے انتظار کرنا پڑرہاہے۔

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد مئیر اور منتخب بلدیاتی نمائندوں نے پریس کانفرنس کیلئے کچرے سے بھرے گراؤنڈ کا انتخاب کیا، شاید اس لئے کہ اُن کے خیال میں ، جب تک وہ حلف نہیں اُٹھاتے، کراچی ایسے ہی کچرے سے اٹا رہے گا۔

جذبات میں بھرے تو وسیم اختر بھی تھے کہا کہ بلدیاتی نظام کی تکمیل میں تاخیر،جمہوریت کی نرسری کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔

نامزد مئیرکراچی کا کہنا تھا کہ کراچی بجٹ ہی نہیں، سب سے زیادہ زکوٰۃ بھی دیتا ہے، وزیراعظم ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی کا بھی دورہ کریں۔
تازہ ترین