میرپورآزادکشمیر میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کر دیا گیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کےواقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
ایس پی میرپور زاہد مرزا کے مطابق نواحی علاقے جاتلاں سے مقامی افراد کی اطلاع پر پولٹری فارم کے رہائشی کوارٹر سے میاں بیوی کی نعشیں برآمد ہوئیں، جنہیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق قتل ہونے والے لوئر دیرسے تعلق رکھنے والا وزیر زادہ اور اس کی بیوی کو غیرت کے نام قتل کیا گیا ہے۔
مقتول وزیر زادہ نے 6سال قبل اپنے بھائی بخت زادہ کی بیوی جو رشتہ میں اس کی بھابی تھی بھگا کر میرپور آزادکشمیر لے آیا تھا اور نکاح پر نکاح کر لیا تھا،ان کے 2بچے بھی ہیں گزشتہ رات دونوں میاں بیوی اپنے گھر میں سو رہے تھے کہ ملزمان نےدونوں کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا ۔