• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانز میلہ ختم؛’آئی، ’ڈینیئل بلیک‘ کیلئے بہترین فلم کا ایوارڈ

Cannes Festival End Daniel Black Gave Best Film Award
کانز فلمی میلے میں برطانوی فلم ’آئی، ڈینیئل بلیک‘ نے بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کر لیا ۔

ہدایت کار کین لوچ کی فلم ’آئی، ڈینیئل بلیک‘ کو کانز فلم میلے میں پالما ڈور ایوارڈ سےنوازا گیا، فلم کی کہانی برطانوی شہر نیو کاسل میں رہنے والے ایک بیمارشخص کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں بیمار افراد پر سماجی بہبود کے نظام کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ میلے میں ایرانی ہدایت کار اصغر فرہادی کی فلم ’فروشندہ‘ نے بھی دو اعزازات حاصل کیے۔انٹرٹینمنٹ کا دنیا کا سب سے بڑا میلا رنگینیاں بکھیر کر ختم ہو گیا۔
تازہ ترین