• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jazmina Creates Lip Art
خوا تین خو بصو رت دِکھنے کیلئے رنگ برنگے لپ کلرز اور میک اَپ استعمال کرتی ہیں لیکن آسٹریلیاسے تعلق رکھنے والی ایک میک اپ آرٹسٹ یہ کا م ذرا منفر د اندا ز میں کر تی ہیں۔

26سالہ جیزمینا(Jazmina)نامی سڈنی کی رہائشی یہ لڑ کی میک اپ کے استعمال میں بے انتہامہارت رکھتی ہے اورمیک اَپ کے ذریعے اپنے ہونٹوں کو ایسا روپ دیتی ہے کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ جا تے ہیں ۔

اس با صلاحیت میک اَپ آرٹسٹ نے معروف ہالی وڈ کردارایلس اورڈوری سمیت کہکشاں، نیو یارک کی عمارات اور ہولوگرافک کلپ آرٹ کے ایسے ایسے فن پارے ہونٹو ں پر بنائے کہ اپنی مہارت کا عملی ثبوت پیش کر ڈالا۔

یہ انوکھااوردلچسپ نقش و نگا رنہ صرف منفر دنظر آنے کی بہترین کاوش ہے بلکہ جو بھی دیکھتا ہے دادد ئیے بغیر نہیں رہ پاتا۔
تازہ ترین