• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانگ کانگ: دنیا کا سب سے بڑا سبز ہیرا ریکارڈ قیمت میں نیلام

World Biggest Emerald Sold At Record Price At Auction In Hong Kong
ہانگ کانگ میں دنیا کا سب سے بڑا سبز ہیرا ایک ارب 70کروڑ روپے کی ریکارڈ قیمت میں نیلام ہوگیا۔ ہانگ کانگ میں کرسٹی نیلام گھر کی 30ویں سالگرہ کے موقعے پر بیش قیمتی سبز ہیرا نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔

5اعشاریہ صفر 3قیراط کا ہیرا ایک کروڑ 70لاکھ ڈالر میں فروخت ہو گیا، جس کی مالیت پاکستانی کرنسی میں ایک ارب 70کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

آکشن ہاؤس کے مطابق یہ اب تک فروخت ہونے والا دنیا کا مہنگا ترین سبز ہیرا ہے۔ اس سے قبل 2014میں 6اعشاریہ ایک 3قیراط کا سبز ہیرا 36کروڑ روپے میں نیلام ہوا تھا۔
تازہ ترین