• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Peshawar Smuggling Unsucessful
پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خیبرپختونخوا سے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس نے اسلحہ برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

موٹر وے پر موجود پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے خفیہ خانوں سے اسلحہ برآمد کیا، اسلحے میں 15 تیس بور کے پستول اور 15 ہزار کارتوس شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق اسلحہ غیر قانونی طور پر پنجاب لے جایا جارہا تھا اور یہ خدشہ ہے کہ اسلحہ دہشت گردانہ سرگرمیوں میں استعمال کیا جاسکتا تھا۔

پولیس کی اس کارروائی میں ایک اسمگلر گرفتار کیا گیا ہے جس کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
تازہ ترین