• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Miushtaq Raeesani Hearing In Nab Court
کرپشن کیس میں گرفتار بلوچستان کے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو کوئٹہ میں احتساب عدالت میں پیش کردیاگیا۔ 14روزکےمزید جسمانی ریمانڈ پرنیب کی تحویل میں تھے۔

سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور میونسپل کمیٹی کے خالق آبادکے سابق اسسٹنٹ اکاؤنٹس افسرندیم اقبال کوریمانڈکی تکمیل پر نیب حکام کی جانب سے کوئٹہ کی احتساب عدالت میں پیش کیاگیا۔

مشتاق رئیسانی اور ندیم اقبال کو 14روز کیلئےبیس مئی کو ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کیاگیاتھا۔

مشتاق رئیسانی اس سے قبل بھی چودہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے پاس رہ چکے تھے،مشتاق رئیسانی کومحکمہ خزانہ اور لوکل گورنمنٹ میں کرپشن کےالزام اور گھر سے کروڑوں روپےکی برآمدگی کےبعد چھ مئی کو گرفتارکیاگیاتھا۔

تاہم ملزم ندیم اقبال کو اسی کیس میں بیس مئی کو ہی گرفتار کرلیاگیاتھا۔
تازہ ترین