• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوناکشی ناول ’کراچی یو آر کلنگ می‘ پر بننے والی فلم کی ہیروئن ہونگی

Sonakshi To Act In Movie Based On Novel Karachi You Are Killing Me
بالی وڈ اور پاکستان کا رشتہ نیا تو نہیں لیکن گزشتہ کچھ برسوں کے دوران پاکستانی آرٹسٹ اور رائٹرز بالی وڈ کو اور بالی وڈ انہیں بہت راس آگیا ہے۔ پاکستانی آرٹسٹ بھی بالی وڈ میں مقبول ہیں اور پاکستانی رائٹرز کی کہانیوں پر بھی فلمیں بنائی جا رہی ہیں۔

معروف ایڈ فلم میکر سنیل سپی پاکستانی رائٹر، صباء امتیاز کے ناول ’کراچی یو آر کلنگ می‘ پر فلم ’نور‘بنا رہے ہیں جس کی ہیروئن سوناکشی ہوں گی۔

ناول کی مرکزی کردار نوجوان صحافی عائشہ خان ہے جو کراچی میں رہتی ہے جبکہ فلم ’نور‘ کی ہیروئن نوررائے چوہدری ہے جو اپنے کیرئیر کے حوالے سے بہت برجوش ہے اور نجی زندگی میں نٹ کھٹ بھی۔

’نور‘ کی شوٹنگ کا آغاز جولائی میں ہوگا ۔ پوری فلم کو ایک ہی شیڈول میں یعنی اگست تک مکمل کئے جانے کی امید ہے۔

سوناکشی کے علاوہ فلم میں اور کون کون کام کرے گا اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔
تازہ ترین