• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور :شدید گرمی کے باوجود نرسوں کا سڑکوں پر احتجاج

Peshawar Nurses Protesting On Road
پشاور میں شدید گرمی کے باوجود نرسز اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئیں، جنہوں نے لیڈی ریڈنگ اسپتال سے خیبر پختونخوا اسمبلی تک مارچ کیا اور اسمبلی ہال کے باہر دھرنا دے کر بیٹھ گئیں۔

نرسز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی کال پر پشاورسمیت صوبے بھرکے اسپتالوں میں کام کرنے والی پانچ ہزارنرسوں نے ہڑتال شروع کردی۔

نرسوں کے مطالبات میں پروونشل ہیلتھ الاؤنس، اپ گریڈیشن اور وظائف میں اضافہ شامل ہیں، نرسز صبح لیڈی ریڈنگ اسپتال میں جمع ہوگئیں اور وہاں سے خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب مارچ کیا اور اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا۔مظاہرین نرسز اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کر رہی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے گذشتہ سال نرسز کے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ایک سال گذرنے کے باوجود وعدے پورے نہیں ہوئے اور وہ اپنے حقوق کیلئےسڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوئی ہیں۔

نرسز ایسوسی ایشن نے خبردار کیاہے کہ ان کے مطالبات فوری قبول نہ کئے گئے تواسپتالوں میں مریضوں کو ایمرجنسی کور بھی نہیں دی جائے گی۔
تازہ ترین