• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Psx Index Corsses 37000 Points
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ میں شمولیت کی خبروں پر تیزی کا سلسلہ جاری ہے ۔ ہنڈرڈ انڈیکس 37 ہزار کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا ۔

معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ میں شمولیت کی خبروں پر مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔

ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ میں شمولیت کا اعلان 14 جون کو کیا جائے گا جس کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ۔

ہفتے کے اختتام پر کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 370 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس سے ہنڈرڈ انڈیکس 37 ہزار 220 کی نئی بلند ترین سطح قائم ہوگئی ۔
تازہ ترین