• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم حسین کیخلاف جے جے وی ایل ریفرنس کی سماعت ملتوی

Asim Hussain Jjvl Reference Hearing Case Postponed
کراچی کی احتساب عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف جے جے وی ایل ریفرنس کی سماعت 14 جون تک ملتوی کردی۔

ریفرنس میں ملزمان پر گیس کے غیر قانونی ٹھیکوں کی مد میں 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

جے جے وی ایل ریفرنس کی سماعت کے موقع پر ملزم اقبال زیڈ احمد سمیت دیگر ملزمان احتساب عدالت پیش ہوئے۔ اس موقع پر ملزم زاہد بختیار کے وکیل کا کہناتھا کہ ان کے موکل کی طبیعت بہت خراب ہےپیشی کیلئے ایک آخری موقع دیا جائے۔

جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر کلائنٹ کی ایسی پوزیشن ہے تو ڈاکٹر کی ہدایت لے کر آئیں۔بعض ملزمان کے وکلا چاہتے ہیں کیس چلے جبکہ بعض کے نہیں چاہتے ۔سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

ترجمان ڈاکٹر عاصم کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایک اور کیس کی سماعت ہونے کے باعث ڈاکٹر عاصم احتساب عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔
تازہ ترین