• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Bangladeshi Police Officers Wife Murdered
بنگلا دیش میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے والے پولیس افسر کی بیوی کو قتل کردیا گیا ہے۔حکام کے مطابق چٹاگانگ کے ایس پی باب الاختر کی بیوی کوموٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے سر میں گولیاں مار کر قتل کیا۔

تینتیس سالہ محمودہ اختر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے بیٹے کو اسکول چھوڑ کر گھر واپس آرہی تھیں ۔ ایس پی باب الاختر نے حالیہ دنوں میں شدت پسندوں کے خلاف متعدد کارروائیاں کی ہیں۔

بنگلا دیش میں گزشتہ ایک سال کے دوران کئی اساتذہ اور سول سوسائٹی کے ارکان کو قتل کیا جا چکا ہے جس کا الزام شدت پسندوں پر عائد کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین