• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گولڈن ٹیمپل آپریشن بلواسٹار،بھارتی پنجاب چھاؤنی میں تبدیل

32 Years Of Golden Temple Operation In India
بھارت کے شہر امرتسر میں سکھوں کے گردوارے گولڈن ٹیمپل میں آپریشن بلیو اسٹار کی بتیسویں برسی پر شہر کو فوجی قلعے میں تبدیل کردیا گیا۔آٹھ ہزار پولیس اہلکار اورنیم فوجی دستوں کی چھ کمپنیاں تعینات کردی گئی ہیں ۔

بھارت کے شہر امرتسر میں چھ جون انیس سو چوراسی کوسکھوں کی عبادت گاہ گولڈن ٹیمپل میں آپریشن بلیو اسٹارکیا گیا ۔ واقعے کے بتیس سال مکمل ہونے پر امرتسر سمیت ریاست پنجاب کے کئی شہروں میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔

آپریشن بلواسٹار کے دوران پانچ سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔امرتسر سمیت لدھیانہ،جالندھر اور پٹیالہ میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ ہے ۔

ریاستی حکومت نے امرتسر میں گولڈن ٹیمپل سمیت شہر بھر میں سیکورٹی انتہائی سخت کردی ہے اور شہر فوجی قلعہ میں تبدیل ہوگیا ہے ۔آٹھ ہزار پولیس اہلکاروں کے علاقے نیم فوجی دستوں کی 6کمپنیاں بھی تعینات کی گئی ہیں ۔

گولڈن ٹیمپل آپریشن کی برسی کے موقع پر دو سال سے ریاست میں پرتشدد واقعات ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین