• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان کا چاند نظر آتے ہی اے ٹی ایم سے رقم نکلوانا محال

Look The Ramazan Moon Impossible Cash Withdrawal From Atm
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیاو ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اہم دن سے قبل اے ٹی ایم پر رقم نکلوانا ایک مہم بن گئی۔

گرم روزے ہوں، 29 کاچاند ہو تو رمضان کی زبردست شاپنگ ہونی ہی ہونی ہے،ایسے میں اے ٹی ایم مشینز کا رقم نہ نکالنا شدید کوفت کا باعث رہا، زاید پیسے کا نکالا جانابینکنگ سیکٹر کو بخوبی معلوم ہوتا ہے، پھر بھی مسئلہ حل ہو کر نہیں دیتا۔

عوام رمضان کی اہم شاپنگ کیلئے ایک اے ٹی ایم سے دوسرے کی طرف خوار ہوتے رہے ، اہم کاروباری مراکز میں موجود اے ٹی ایم پر یہ مشکل زیادہ نوٹ کی گئی۔

اکاونٹ ہولڈرز سمجھتے ہیں کہ بینکس اور انکے نگراں، مرکزی بینک کو پیسے کی اشد ضرورت والے دنوں میں رقم کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے زیادہ محنت کرنی ہو گی ۔
تازہ ترین