• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
14 Died In School Bus Accident In Turkey
ترکی میں اسکول بس کو حادثے کے نتیجے میں 6بچوں سمیت 14 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوئے ہیں۔ ترک حکام کے مطابق یہ المناک حادثہ ترکی کے جنوبی صوبہ عثمانی میں اس وقت پیش آیا جب اسکول بس ایک گاڑی سے ٹکڑا کر قریبی نہر میں جا گری۔

بس پر اسکول کے اساتذہ، بچے اور ان کے والدین سوار تھے۔ ہلاک شدگان میں 6بچوں سمیت 14 افراد شامل ہیں جبکہ 26 دیگر افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

امدادی اداروں کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فوری امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین