• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Bollywood Girl Sonakshi Sinha As Journalist In New Movie
پاکستانی ناول ’کراچی یو آر کلنگ می‘پر مبنی بالی ووڈ کی نئی فلم ’نور‘کا پہلا پوسٹرجاری ہوگیا ہے۔بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا جلد اپنے مداحوں کو صحافی کے روپ میں نظرآئیں گی۔

پاکستانی مصنف صبا امتیاز کے مشہور ناول '’کراچی یو آر کلنگ می‘پر مبنی بالی ووڈ کی نئی فلم’نور‘کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیل سپی کی ہدایتکاری میں بننے والی کرائم تھرلر فلم’نور‘میں سوناکشی سنہا نور نامی صحافی کے روپ میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال جولائی میں کیا جائیگا۔واضح رہے پاکستانی مصنف صبا امیتاز کی 2014 میں شائع ہونے والی '’کراچی یو آر کلنگ می‘ناول کی کہانی ایک خاتون صحافی کے گرد گھومتی ہے۔
تازہ ترین