ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے بم دھما کے میں ہلاک افراد کی تعداد 11 ہوگئی، ہلاک ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکے میں 36 افراد زخمی بھی ہوئے۔
دھماکا استنبول کے مرکز میں یونیورسٹیوں اور سیاحتی مقامات کے نزدیک کیا گیا، جس میں پولیس کی بس کو نشانہ بنایا گیا۔
ترک میڈیا کے مطابق بم کھڑی ایک کار میں نصب تھا جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا جس سےنزدیک سے گزرنے والی ترک پولیس کی بس نشانہ بنی۔
اب تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔