• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Under What Law Was Besieged Farooq Sattar
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی جواب دے کہ کس قانون کےتحت محاصرہ کیا گیا، ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ میرے گھر کا محاصرہ کیا گیا۔

ایم کیو ایم رہنما عامر خان، کنور نوید، محفوظ یارخان ڈاکٹرفاروق ستار کے گھر پہنچ گئے۔ اس موقع پر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی رینجرز اگر مجھے اطلاع دیتےتو گھر کے دروازے کھول دیتا۔

انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوسناک قدم ہے کہ اہل علاقہ کو بھی پریشان کیا گیا، اب فیصلہ کرناہوگا کہ ہمارے خلاف ان کارروائیوں کو روکا جائے، اگر مجھے گرفتار کرنے آئے تھے تو کیا اسپیکر اسمبلی سے اجازت لی تھی۔
تازہ ترین