• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Head Coach Miky Aurthur Will Reached Lahore Today
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر آج شب لاہور پہنچیں گے ۔ مکی آرتھر اپنے اسسٹنٹ کا فیصلہ پی سی بی کے عہدیداروں سے ملاقات میں کریں گے ۔

فٹنس کیمپ اور کرکٹ اسکلز کیمپ سے غائب رہنے والے مکی آرتھر جمعرات کو پی سی بی کے اعلی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گےجس میں پی سی بی انہیں مختلف امور پر بریف کرے گا اور مکی آرتھر بھی اپنے پلانز سے آگاہ کریں گے ۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ معاون کوچ کا فیصلہ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد ہوگا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر مشتاق احمد میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ مشتاق احمد پی ایس ایل کی فرنچائز میں بھی مکی آرتھر کے ساتھ کام کر چکے ہیں ۔اس کے علاوہ سابق آل رائونڈر اظہر محمود بھی دوڑ میں شامل ہیں ۔
تازہ ترین