• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاشم آملہ نے ون ڈے کرکٹ میں رچی رچرڈسن کا ریکارڈ توڑ ڈالا

Hashim Aamila Broke Record Richardson In Odi
جنوبی افریقن ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ نے ون ڈے کرکٹ میں رچی رچرڈسن کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ ڈالا،آملہ نے ویسٹ انڈیز میں جاری سہ ملکی ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

سہ ملکی سیریز میں کینگروز کے خلاف میچ کیلئے آملہ جب میدان میں اترے تو انہیں رچرڈسن کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 25 رنز کی ضرورت تھی۔

آملہ لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے البتہ انہوں نے 35 رنز بنا کر رچی رچرڈسن کو پیچھے چھوڑ دیا، آملہ نے 6259 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 22 شاندار سنچریاں اور 29 نصف سنچریاں شامل ہیں،رچرڈسن نے 6248 رنز بنا رکھے تھے۔
تازہ ترین