• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں بھارت کی شمولیت کی حمایت

Mexico Criticise Over India Inclusion In Neclear Supplier Group
میکسیکو نے نیوکلیئر سپلائر گروپ میں بھارت کی شمولیت کی حمایت کر دی۔ دونوں ممالک نے سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون سمیت اسٹریٹجک پارٹنر شپ بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکا کے بعد اپنے دورے کے آخری مرحلے میں میکسیکو پہنچے جہاں انہوں نے میکسیکو کے صدر اینریک پینا نیٹو سے ملاقات کی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں نریندر مودی نے این ایس جی کی رکنیت کی حمایت پر میکسیکو کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میکسیکوکےساتھ تعلقات خریدوفروخت سےآگےنکل گئےہیں۔ دونوں ممالک ٹیکنالوجی، انرجی ، فارما اور آٹو موبائل کے شعبوں میں تعاون بڑھا رہے ہیں ۔ ﷰ
تازہ ترین