• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کی آواز میں ’سلطان ‘کے گانے کی آڈیوجاری

Song Of Sultan In Salmans Voice Released
بالی ووڈ اداکار دبنگ خان کے مداح ہو جائیں تیا ر کیونکہ ایکشن سے بھرپوربالی ووڈ اسپورٹس ڈرامہ فلم ’سلطان‘ کے گانے کی آڈیو جاری کردی گئی ہے۔

’’جگ گھومیا‘‘ کے بول پر مبنی اس گانے کوفلم میں مشہور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سلمان خان نے اسے اپنی آواز میں بھی ریکارڈ کروایا ہے۔فلم کے تمام گانے دوسرے گلوکاروں کے علاوہ سلمان خان نے اپنی آواز میں بھی ریکارڈ کروائے ہیں۔

علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ہر یانہ کے شیر سلطان علی خان کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو مشکلات سے لڑتا ہوادکھائی دیتا ہے۔

فلم میں سلمان اور انوشکا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دیگراداکاروں میں رندیپ ہودا، امیت سدھ، ٹائرون ووڈلی اور کرٹ اینگل شامل ہیں۔

ادیتیہ چوپڑا کی پروڈیوس کردہ یہ فلم یش راج فلمز کے بینر تلے رواں سال6جولائی کو عید کے موقع پرسنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین