• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکردگی کا جائزہ:انضمام الحق اے ٹیم کے میچز دیکھیں گے

Inzamam Ul Haq Will See The Matches Of A Team
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان کا کہنا ہے کہ انضمام الحق انگلینڈ جاکر پاکستان اے کرکٹ ٹیم کے میچوں کو دیکھیں گے۔ٹیسٹ سیریز میں انہیں نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر اے ٹیم کے بعض کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔تاہم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں چیف سلیکٹر کو بھیجنے کی تجویز قابل عمل دکھائی نہیں دیتی ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں معین خان چیف سلیکٹر کی حیثیت سے گئے تھے ۔لیکن ان کی موجودگی سے مسائل بڑھے تھے۔
تازہ ترین