• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Hong Kong Dragon Boat Race
ہانگ کانگ میں ڈیگن بوٹ میلے کے موقع پر کشتیوں کی دلچسپ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے 292 ٹیموں نے حصہ لیا۔

ڈریگن بوٹ ریس میں شامل12 ٹیموں نے 270میٹر کے ریس کورس میں اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگادیا۔

دو منٹ کے مختصر دورانئے کی اس بوٹ ریس میں ہر کشتی میں ایک ڈرمر بھی سوار تھا جو 18پیڈلرز کو اپنی دھنوں کے ذریعے ریس جیتنے کے لئے پر جوش کرتا دکھائی دے رہا تھا۔

ریس کو دیکھنے شائقین کی ایک بڑی تعداد بھی سمندر کنارے موجود تھی جو ایونٹ سے بھرپور لطف اندوز ہوتی نظر آئی۔
تازہ ترین