• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے 13 بڑےسرکاری اسکول دانش اسکول اتھارٹی کے حوالے

Lahore 13 Big Schools Delivered To Danish School Authority
اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے لاہور کے 13 بڑےسرکاری اسکولوں کو پنجاب دانش اسکول اتھارٹی کے حوالے کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ پنجاب بھر کےسرکاری اسکولوں کےاساتذہ نےاس فیصلےکے خلاف رمضان المبارک سےپہلےلاہورمیں دھرنا دیاتھا۔

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور کےجن13 اسکولوں کو پنجاب دانش اسکول اتھارٹی کے حوالے کیا گیا ۔ان میں گورنمنٹ جونئیر اور سینٹرل ماڈل اسکول نمر 2 ریٹی گن ،گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول ملتان روڈ،گورنمنٹ سینٹرل ماڈل اسکول سمن آباد،گورنمنٹ ہائی اسکول باغبان پورہ ،گورنمنٹ ہائی اسکول تاج پورہ اسکیم،گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول آراے بازار،گورنمنٹ کمپری ہینسیو گرلز ہائی اسکول وحدت روڈاورگورنمنٹ ہائی اسکول ٹاؤن شپ بھی شامل ہیں۔

احتجاج کرنے والے اساتذہ کا کہنا ہے کہ ان میں سےہراسکول 2ہزار سے زائد طلباءکاحامل ہے،جبکہ ان کارزلٹ بھی 100فیصدآتاہے،ان اسکولوں کو دانش اتھارٹی کےحوالےکرنےکافیصلہ سمجھ سےبالاترہے۔
تازہ ترین