• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کی امریکی کانگرس میں تقریر پاکستان مخالف تھی، سرتاج عزیز

Modis Speech To Us Congress Was Against Pakistan Sartaj Aziz
وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ خطے میں ہمیں زیادہ بندر گاہوں کی ضرورت ہے، ہمیں گوادرکے ساتھ چاہ بہار بندر گاہ کی بھی ضرورت ہے۔

سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کی امریکی کانگرس میں تقریر پاکستان مخالف تھی، ہم نے مودی کی اس تقریر کا موثر طریقے سے مقابلہ کیا۔ہم نے پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے حوالے سے ڈوزئیرتیار کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ عرصے میں گوادر میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے، خطے میں ہمیں زیادہ بندر گاہوں کی ضرورت ہے، ہمیں گوادرکے ساتھ چاہ بہار بندر گاہ کی بھی ضرورت ہے،دونوں سسٹر بندرگاہیں ہیں،اگر چین اپنی تجارت کا دس فیصد بھی یہاں سے گزار دے تو ہمیں بہت فائدہ ہو گا۔
تازہ ترین