• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلا ف کارروائی ، جائیدادسیل

Action Against Property Tax Defaulters
فیصل آباد میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے پراپرٹی ٹیکس کے نادہندگان کے خلا ف کارروائی کے دوران 40 دکانوں اور 25 گوداموں کو سیل کردیا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل آباد کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس کے نادہندگا ن کے خلاف خصوصی مہم شروع کی گئی ہے اور حتمی نوٹسز ملنے کے باوجود ٹیکس واجبات ادا نہ کرنے والے شہریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی املاک کو سیل کیاجارہا ہے ۔

آج صبح بھی محکمے کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے دوران سرگودھا روڈ پر واقع اقبال مارکیٹ کو سیل کردیا گیا۔

مارکیٹ میں واقع 45 دکانوں اور 25 گوداموں کے ذمہ 5 لاکھ 23 ہزار روپے ٹیکس واجب الادا تھا۔ ڈائریکٹر ایکسائز احمد سعید کے مطابق ٹیکس وصولی کے بعد ہی سیل کی گئی املاک کو کھولا جائے گا۔
تازہ ترین