• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ،150 افراد گرفتار

150 Suspects Arrested Durning The Search Operation In Peshawar
پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن میں 75 مشتبہ افراد سمیت150 سے زیادہ افراد کو حراست میں لے کر منشیات برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق آپریشن رات گئے حیات آباد اور ہشتنگری کی حدود میں واقع مختلف علاقوں میں کیا گیا ۔آپریشن میں 28 افغان باشندے، 75 مشتبہ افراد اور 6 منشیات فروش شامل ہیں جبکہ 48 افراد کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ کرنے اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس نے گرفتار افراد کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کی ہے۔ سرچ آپریشن میں پولیس کے ساتھ سیکورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار بھی شامل تھے۔
تازہ ترین