• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’سلطان‘میں سلما ن کا ہیر اسٹائل سوشل میڈیا پر چھا گیا

Salman Hair Style Superhit On Social Media In Sultan Film
دبنگ خان کا دبنگ ہیر اسٹائل فلم ’سلطان‘ریلیز ہونے سے پہلے ہی مقبول ہوگیااور اس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

بالی ووڈ کے دبنگ خان اپنی منفرد اداکاری کے ساتھ اپنے مختلف اسٹائل کی وجہ سے بھی کافی شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سلمان خان اپنی ہر فلم میں ایک نئے اور منفرد ہیر اسٹائل کے ساتھ نظر آتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سلمان خان نے اس بار بھی اپنی فلم ’سلطان‘ کے لئے بھی ایک نیا ہیر اسٹائل اپنایا ہے ۔مداحوں کی بڑی تعداد اس ہیئرا سٹائل کو پسند بھی کر رہی ہے۔

واضح رہے بالی ووڈ اسٹار ان دنوں فلم ’سلطان ‘کی پروموشن میں مصروف ہیں جو رواں سال عید کے موقع پرریلیز کی جائے گی ۔
تازہ ترین