• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Grand Iftar Dinner Arrange In Japan
محمد عرفان صدیقی ، ٹوکیو .... جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں گزشتہ روز پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کی جانب سے گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام ٹوکیو کے مرکز روپنگی کے معروف ایرانی ریستوران میں کیا گیا۔

پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے صدر شیخ ذوالفقار اور جنرل سیکریٹری عبدالرحیم آرائیں نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

تقریب میں جاپان کے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں جس میں مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نوراعوان ،نائب صدر ملک یونس ، چوہدری عنصر، مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر علی کلیار ، پیپلز پارٹی جاپان کے صدر نعیم الغنی آرائیں ،اسلامک سرکل آف جاپان کے سینئر رکن خرم تحسین ،سینئر پاکستانی حسین خان ،رئیس صدیقی ،پاک جاپان فرینڈشپ لیگ کے راشد صمد خان ، رئوف آرائیں سمیت بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی ۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے صدر شیخ ذوالفقار نے کہا کہ ان کی ایسوسی ایشن پوری پاکستانی کمیونٹی کو متحد رکھنے کے لیے کوششیں کرتی رہے گی ۔

ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عبد الرحیم آرائیں نے کہا کہ وہ اگلے سال جاپان میں مقیم جاپانی اور پاکستانی خواتین کو بھی اکٹھا کرنے کے لیے مشترکہ افطار کا اہتمام کریں گے تاکہ ہماری مائیں بہنیں بھی جاپان میں اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں۔

ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا کہ پاکستان ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے کمیونٹی کو اکٹھا کرنے کی کوشش قابل تحسین ہے اور مسلم لیگ ن اس کی بھرپور حمایت کرے گی۔

جنرل سیکریٹری ملک یونس نے کہاکہ جاپان میں تمام لوگوں کو چاہیے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں اپنے اختلافات کو بھلا کر ایک ساتھ رمضان المبارک کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹیں اور آپس کے تمام اختلافات کو بھلا کر بہترین اتحاد سے پاکستان اور اسلام کے امیج کو جاپان میں بہتر بنائیں ۔
تازہ ترین