• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Raisani Extended In Remand
کوئٹہ میں احتساب عدالت نے میگا کرپشن کیس میں سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اورسابق اکائونٹنٹ میونسپل کمیٹی خالق آباد ندیم اقبال کےریمانڈ میں 14،14روز کی مزید توسیع کردی۔

دونوں ملزمان کو پہلے دئیے گئے ریمانڈ کی تکمیل پر نیب حکام کی جانب سے احتساب عدالت میں پیش کیاگیا،نیب حکام کی جانب سے عدالت سے دونوں کے ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی جس پر عدالت نے ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے مشتاق رئیسانی کو چوتھی بار جبکہ ندیم اقبال کو تیسری بار 14 روزہ ریمانڈ پرنیب کےحوالے کردیا۔

اس سے قبل مشتاق رئیسانی کو 2جون کوتیسری بار اور ندیم اقبال کو دوسری بار مزید ریمانڈ پر نیب کےحوالے کیا گیا تھا۔ مشتاق رئیسانی کو کرپشن کیس میں 6مئی کو گرفتارکیاگیاتھا ان کے گھر سے65کروڑ روپے سے زائد کی ملکی و غیرملکی رقم برآمد کی گئی تھی۔

اس سے قبل عدالت میں ندیم اقبال کےوکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کوکڈنی کامسئلہ ہےاورسرجری بھی ہوئی ہے وہ اپنےموکل کاطبی معائنہ کرانا چاہتے ہیں۔وکیل کا یہ بھی کہناتھا کہ ان کے موکل کو ایک اسٹروک بھی ہوا جیسا کہ پرویز مشرف کوہواتھا۔

جواب میں نیب کے پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ کا کہناتھا کہ ہماری طرف سےروزانہ دو ڈاکٹرز ملزمان کاطبی معائنہ کرتے ہیں اس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ اپنےموکل کےحوالےسےدرخواست دےسکتےہیں لیکن طبی معائنےسےمتعلق عدالت کے پہلے ہی احکامات موجود ہیں۔
تازہ ترین