• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات ، سرکاری اسکول میں گولی چلنے سے5طالبات زخمی

Five Students Injured Due To Firing In Government School
سوات کے علاقے مدین میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے چوکیدار سے اتفاقی گولی چل جانےسے پانچ طالبات زخمی ہوگئی ہیں ۔

پولیس کے مطابق علاقہ مدین میں گورنمنٹ ہائی اسکول برائے طالبات میں صبح کی اسمبلی جاری تھی کہ اس دوران چوکیدار سے اچانک رائفل چل گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی لائن میں کھڑی پانچ طالبات زخمی ہوگئیں ۔

زخمیوں کو سول اسپتال مدین منتقل کردیاگیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔پولیس نے چوکیدار کو حراست میں لےلیا اور تفتیش شروع کردی ہے ۔
تازہ ترین