• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج:مسلسل دوسرے روز بھی تیزی

Pse Continously Increasing On Second Day
ماہرین کا مورگن اسٹینلے کا پاکستان کو ایمرجنگ مارکیٹ میں شامل کرنے سے حصص بازار کے لئے نیک شگون قراردیا جا رہا ہے،صرف دوروز میں ہنڈرڈ انڈیکس 1300 پوائنٹس کے اضافے سے 38 ہزار 800 کی نئی بلند سطح قائم ہوگئی ۔

معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ایم ایس سی آئی کا 8 سال بعد پاکستان کو ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں شمولیت کی منظوری ملنے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری کے دروزاے کھول دئیے ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں اب تک 2500 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا جاچکا ہے جو حصص بازار کے لئے نیک شگون ہے ۔

کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 300 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس سے ہنڈرڈ انڈیکس 38 ہزار 875 کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا ہے ۔ دو روز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 1300 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا جاچکا ہے ۔
تازہ ترین