• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل میں لاہور قلندرز نئے روپ میں دکھائی دیگی،عاقب جاوید

Lahore Qaland To Seem In New Disguise In Psl Aqib Javed
سابق ٹیسٹ کرکٹرز مدثر نذر اور عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں لاہور قلندرز ایک نئے روپ میں دکھائی دے گی۔

مدثر نذر آئیکون جبکہ عاقب جاوید ڈائریکٹر کی حیثیت سےلاہور قلندرز کے ساتھ منسلک ہو ئے ہیں۔ لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف نے دونوں کرکٹرز کو گلدستے پیش کئے،خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر رانا عاطف کا کہنا ہے کہ مدثر نذر کی اولین ترجیح پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داریاں ہیں،سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے ساتھ بھی کام کرنا اعزاز ہے، ڈائریکٹر کرکٹ لاہور قلندر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ اس وقت فوکس صرف ٹیم کو پہلے نمبر پر پہنچانا ہے۔
تازہ ترین