• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ :مشتاق رئیسانی کرپشن کیس، دو ملزمان کےریمانڈ میں توسیع

Quetta Raisani Corruption Case Remand Extend Of Two Accused
احتساب عدالت کوئٹہ نے مشتاق رئیسانی کرپشن کیس میں گرفتار ملزمان کنٹریکٹرسہیل مجید اور ایکسئین محکمہ مواصلات و تعمیرات طارق علی کےریمانڈ میں چودہ،چودہ روز کی مزید توسیع کردی۔

احتساب عدالت میں کیس کی سماعت عدالت کے جج مجید ناصر نے کی،کارروائی کے دوران نیب حکام کی جانب سے کنٹریکٹرسہیل مجید اور ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو قلات طارق علی کےریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی۔

دونوں کرپشن کیس میں جسمانی ریمانڈ پر پہلے بھی نیب حکام کےپاس ہی تھے جس پر عدالت نے سہیل مجید اور ایکسئین طارق علی کےریمانڈ میں توسیع کردی۔

ریمانڈ میں توسیع پرعدالت نے سہیل مجید اورطارق علی نیب حکام کےحوالے کردیا،،بعد میں کیس کی سماعت 30جون تک کےلئے ملتوی کردی گئی۔
تازہ ترین