• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور:موٹرسائیکل سوار پراسلحہ تاننے والا پولیٹیکل محرر نکلا

Peshawar Overtaking Firing Issue
پشاور میں اووٹیکنگ کے معاملے پر موٹرسائیکل سواروں پر اسلحہ نکالنے والا پولیٹیکل محرر کرم ایجنسی نکلا، جس نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیٹیکل محرر کرم ایجنسی عمران کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موٹرسائیکل پرسوار تین افراد نے مجھ پر حملہ کیا ، جان بچانے کیلئے میں نے اور بیٹے نے اسلحہ اٹھایا۔

پولیٹیکل محرر کا کہنا تھا کہ میں ڈاکویا چورنہیں،زیراستعمال اسلحہ لائسنس یافتہ ہے اور سرکاری نمبرپلیٹ جعلی نہیں ہے۔

پولیٹیکل محرر کا کہنا تھا کہ جو کچھ کیا اپنی جان بچانے کے لیے کیا،مجھےمجبوراًپستول نکالنا پڑا،میرےبیٹےنے مجھےپٹتےدیکھاتواس نےاسلحہ نکالا۔

پولیٹیکل محررکرم ایجنسی کے بیٹے عبداللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرے والد کو2افراد نے پکڑا ہوا تھا،میں نے ڈرکے مارے بندوق اٹھالی،میں ڈررہاتھایہ لوگ میرےوالدکومارنےوالےہیں اس لیےہوائی فائرنگ کی۔

دوسری جانب موٹرسائیکل سوار راحت شاہ نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جھگڑا اوورٹیکنگ پر ہوا، اس دوران مجھ پرفائرنگ کی گئی،پولیس کواقدام قتل کامقدمہ درج کرنےکی درخواست کی لیکن ہوائی فائرنگ کامقدمہ درج کیا۔
تازہ ترین