• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز رشید ممبر الیکشن کمیشن کی تعیناتی کیلئےقائم کمیٹی کےچیئرمین منتخب

Pervez Rasheed Select Committee Chairman For Election Commission Member Selection
ممبران الیکشن کمیشن کی تعیناتی کیلئےقائم پارلیمانی کمیٹی نے وفاقی وزیرپرویز رشید کوچیئرمین منتخب کر لیا، پرویز رشیدنے کہا ہے کہ کمیٹی فاسٹ ٹریک پر کام کرے گی ۔

ممبران الیکشن کمیشن کی تعیناتی کیلئےقائم 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی کاپہلا اجلاس ہوا،جس میں چار حکومتی اور چار اپوزیشن کے اراکین شریک ہوئے ، جس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کو چیئرمین منتخب کرلیا ہے۔

چیئرمین پارلیمانی کمیٹی اوروفاقی وزیر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ یقینا اس کام کو ہمیں فاسٹ ٹریک پر کرنا ہے، تاکہ انتخابی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو، سب اراکین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہم اپنا کام جلد سے جلد مکمل کریں گے۔

ممبران کی تقرری کے طریقہ کار کے مطابق وزیر اعظم الیکشن کمیشن کے ہرایک رکن کیلئےتین نام تجویزکریں گے ، یعنی چار ممبران الیکشن کمیشن کے لیے کل 12 نام، اتفاق نہ ہوا تو اپوزیشن لیڈر بھی 12نام تجویز کریں گےاورپھر فیصلہ پارلیمانی کمیٹی میں ہو گا۔

ممبران الیکشن کمیشن کے ناموں پر اپوزیشن لیڈر اور لیڈر آف ہاوس میں تبادلہ خیال ہو گیا ہے،امید ہے ایک دو روز میں نام تجویز کر دیئے جائیں گے، شاہ محمود قریشی نے مکمل اعتماد کیا ہے،ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

12 جون کو الیکشن کمیشن کے ممبران ریٹائرہوچکے ، الیکشن کمیشن مکمل غیرفعال ہے ، نئے ممبران کی تعیناتی پرہی الیکشن کمیشن فعال ہوگا ۔
تازہ ترین