• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھری ڈی اینی میٹڈفلم’آئس ایج5 کولیژن کورس‘کا نیا کلپ جاری

3d Animiated Film Ice Age5 New Clip
مشہورِ زمانہ ہالی وڈ اینی میٹڈ کامیڈی ایڈونچر فلم آ ئس ایج کی پانچویں کڑی ’آئس ایج5 کولیژن کورس‘ کے نئے کلپس جاری کر دئیے گئے ہیں جبکہ فلم 22جولائی کو دھوم مچانے آرہی ہے۔

ہدایتکارمائیک تھرمیئراورگیلن ٹی شوکی مشترکہ ڈائریکٹ کردہ اس تھری ڈی فلم میںآئس ایج فلم کے اہم کرداراسکارٹ کے انوکھے ایڈونچر کی منظر کشی پیش کر رہی ہے، جس میں وہ حادثاتی طور پر خلاء میں پہنچ جا تا ہے اورحیرت انگیز تجربات سے گزرتا ہے۔

لاری فورٹ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کے مختلف کرداروں کیلئے مشہور ہالی وڈ اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز، ڈینس لیری، رے رومانو،کوئین لطیفہ اور جان لیگوئیزامواپنی آوازوں میں ڈائیلاگ ریکار ڈ کر ا رہے ہیں۔

ٹوینٹیتھ سنچری فاکس اینیمیشن کی اس کامیڈی ایڈونچر تھری ڈی فلم کوآئندہ برس ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت 22جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔
تازہ ترین