• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

Petroleum Prices Will Be Increases From 1 July
یکم جولائی سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے چار روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں دو روپے ساٹھ پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے عید سے پہلے قوم کو مہنگائی کا تحفہ دینے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے جس کے مطابق یکم جولائی سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرولم کی قیمت میں 2 روپے 60 پیسے ، مٹی کا تیل ساڑھے 3 روپے، لائٹ ڈیزل ایک روپے اسی پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل تین روپے بیس پیسے اور ہائی اوکٹین چار روپے پچاس پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کی منظوری کے بعد کیا جائےگا۔
تازہ ترین