• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مڈل اسکول؛دی ورسٹ ایئر آف مائی لائف‘ کا پہلا ٹریلر

Middle School The Worst Years Of My Life First Trailer
ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی ڈرامہ فلم’مڈل اسکول؛دی ورسٹ ایئرآف مائی لائف‘کا پہلاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکار اسٹیوکار کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے بچے کے گِرد گھومتی ہے جو ڈرائنگ بنانے میں کمال کی مہارت رکھتا ہے تاہم اسکول جانے سے گھبراتا ہے، جب اسے اسکول داخل کروا دیا جاتا ہے تو یہ بچہ دیگر اسٹوڈنٹس کے ساتھ ملکر سخت گیر پرنسپل کے خلاف بغاوت کر دیتے ہیں۔

مشہورامریکی ناول پر مبنی لیو پولڈو گوٹ، جیمز پیٹر سن اور بِل رابنسن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں چائلڈ اداکار گریفن گلاک، لارن گراہم، روب رِیگل ، تھامس بربوسکا اوراینڈی ڈیلے اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

بچوں کی نٹ کھٹ شرارتوں کی عکاسی کرتی یہ کامیڈی فلم لائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت رواں سال 7 اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔
تازہ ترین