• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج،ہنڈرڈ انڈیکس میں 280 پوائنٹس کم

Pse Rs 100 Index Drop 280 Points
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج منفی رجحان دیکھا گیا، ہنڈرڈ انڈیکس 280 پوائنٹس کمی ہوگئی ۔ انٹربینک میں ڈالر 104 روپے 78 پیسے پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کے باعث حصص بازار میں کریکشن دیکھی جارہی ہے ۔

گزشتہ ہفتے کی مسلسل تیزی میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 1800 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا ۔

کاروبار کے پہلے روز ہنڈرڈ انڈیکس 280 پوائنٹس کی کمی سے 38 ہزار 500 کی سطح سے نیچے آگیا ۔

ادھر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوکر 104 روپے 78 پیسے پر پہنچ گیا ۔
تازہ ترین