• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشتاق رئیسانی کے کراچی میں سراغ لگائے گئے بارہ بنگلے سیل

Former Secretary Aslam Raeesanis 12 Banglows Seal In Karachi
بلوچستان کے عوام سے لوٹا ہوا خزانہ ختم ہونے میں نہیں آرہا،سابق صوبائی سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر سےتو صرف 63کروڑ روپےنکلے تھے، کراچی کے علاقے ڈيفنس میں نیب نے 5سے 12 کروڑ روپے مالیت کے 12بنگلے سیل کردیے،مزید 10بنگلوں کی تلاش ہے، ایک بنگلے سے مرسڈیز سمیت دوگاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

سیانے کہتے ہیں کہ پیسہ ہاتھ کا میل ہوتا ہے، لیکن اگر دو نمبر طریقے سے کمایا جائے تو ہاتھ کے ساتھ نام بھی میلا کردیتا ہے، بلوچستان کے غریبوں کے نام کا پیسہ کہاں، کہاں سےنکل رہا ہے، بلکہ یوں کہیے کہ ابل رہا ہے، صرف کوئٹہ میں ہی سابق سیکریٹری خزانہ کے دولت کدے سے 63کروڑ کا خزانہ برآمد نہیں ہوا،کراچی میں بھی چھاپا پڑا تو کھل جا سم سم ہوگیا، کوئٹہ سے کرارے کرارے کرنسی نوٹ نکلے تھے تو کراچی سے پوری بنگلہ سیریز نکل آئی۔

ڈیفنس کے فیز 5، 6 اور 7میں ایک دو نہیں پورے 12بنگلے، پانچ پانچ سو سے ہزار گز کے محل نما بنگلے، قیمت سنیں تو دل اچھل کر حلق میں آجائے، 5کروڑ سے12 کروڑ روپے سکہ رائج الوقت مالیت کے ان درجن بھر بنگلوں کو نیب نے سیل کردیا،لیکن ایسے دس بنگلے ابھی اور ہیں جن کی تلاش ملکیت اور قیمت کے انکشاف ابھی اور ہوش اڑائیں گے۔

یہی نہیں فیز سیون کے ایک بنگلے سے بلیک مرسڈیز سی ون ہنڈرڈ بھی برآمد کرلی گئی،سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جس کی رجسٹڑیشن 2015کی ہے اور یہ عابد سہیل کے نام پر ہے۔

ایک بلٹ پروف مرسڈیز ابھی مالک سمیت غائب ہے اور کہا جارہا ہے کہ بلٹ پروف مرسڈیز بی ٹی ٹریپل ون سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کے بھائی ضیا لانگو کے استعمال میں ہے جو خود بھی روپوش ہیں،لیکن نیب کو بڑی شدت سے مطلوب ہیں اور عجب کرپشن کی غضب کہانی کے مزید سیکول آنا باقی ہیں،کیونکہ نیب حکام کا کہنا ہے کہ یہ صرف ٹریلر تھا ابھی پوری فلم ریلیز کی جائے گی۔
تازہ ترین