• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلیمہ قتل کیس :ملزم کی بیوی کو شوہر کے دعوے پر یقین نہیں

Haleema Murder Case Suspects Wife Did Not Believe Her Husbands Claims
کراچی میں معمہ بننے والے حلیمہ قتل کیس میں ایک اور نیا موڑآیا ہے، ملزم رضوان نے قتل کا الزام، مقتولہ کے سوتیلے بیٹے انصر اقبال پر لگایا تھا لیکن خود ملزم کی بیوی کو شوہر کے دعوے پر یقین نہیں، عدالت نے ملزمہ سونیا کی درخواست ضمانت اور ملزم رضوان کے دوبارہ ریمانڈ کی درخواستوں پر فیصلہ موخر کردیا ۔

پولیس کو یقین کی حد تک شبہ ہے کہ حلیمہ کا قتل ملزم رضوان ایاز ہی نے کیا ہے، تاہم گرفتاری کے بعد ملزم کا دعویٰ تھا کہ حلیمہ کا قتل اُس نے نہیں، بلکہ مقتولہ کے سوتیلے بیٹے انصراقبال نے کیا ہے، تاہم اس کی بیوی کو اس دعوے پر کچھ زیادہ یقین نہیں ہے۔

منگل کو کیس کے دونوں نامزد ملزمان رضوان اور سونیا کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمہ سونیا نے اپنی ضمانت سے متعلق درخواست میں مؤقف اختیار کیاتھا کہ پولیس کو اس کے خلاف حلیمہ کے قتل کا کوئی ثبوت نہیں ملا جبکہ پولیس بھی اس کی بے گناہی کی رپورٹ جمع کراچکی ہے۔

دوسری طرف کیس کے تفتیشی افسر نےملزم رضوان کو دوبارہ پولیس تحویل میں لینے کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سونیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 24 جون جبکہ رضوان کے ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ کل تک کے لیے مؤخر کردیا، عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر حتمی چالان پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔
تازہ ترین