• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا افغانستان کو 3 ارب ڈالر سالانہ امداد دے گا

Us Will Give 3 Billion Annual Aid To Afghanistan
امریکا افغانستان کو قومی سلامتی کی مد میں 3 ارب ڈالر سالانہ دینے کا ارادہ رکھتا ہے، امداد 2018 ءسے 2020ء تک دی جائے گی۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان رچرڈ اولسن کا امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا افغانستان کونیشنل سیکیورٹی کے لیے ہرسال تین ارب ڈالر دینے کا ارادہ کر رہا ہے۔

افغانستان کو یہ امداد 2018ء سے 2020ء تک دی جائے گی، اس کے ساتھ افغان معاشی استحکام کی مد میں کانگریس سے مزید ایک ارب ڈالر سالانہ امداد کی درخواست بھی کی جائے گی۔
تازہ ترین