• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہلیری کلنٹن نے ٹرمپ کو معیشت کیلئے آفت قراردے دیا

Clinton Declared Trump Is Disaster For The Economy
ڈیموکریٹ پارٹی کی ممکنہ صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی معیشت کے لیے آفت قراردے دیا۔ ٹرمپ کہتے ہیں کہ وہ قرض کو ہینڈل کرنا جانتے ہیں، ملک کے قرضے صدر اوباما کے دور میں بڑھے ہیں۔

ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں اپنے خطاب میں ہلیری کلنٹن نے اپنے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی معیشت کے لیے ممکنہ آفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرضوں کے بادشاہ ٹرمپ کی وجہ سے معیشت کساد بازاری کا شکار ہو سکتی ہے ۔ ٹرمپ کی معاشی پالیسیاں اپنے جیسے امیروں کے مفاد کے لیے ہیں ۔ امریکا ٹرمپ کے انداز میں بزنس نہیں کرتا۔

ممکنہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے معاشی پالیسیوں پر تنقید پر ہلیری کلنٹن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ۔

امریکی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہلیری نے ایک بات درست کہی ہے کہ وہ قرض کے بادشاہ ہیں۔ وہ قرض کو سمجھتے ہیں اور اسے ہینڈل کرنا بھی جانتے ہیں اور قرض نے انہیں خوش قسمت بنا دیا ۔ لیکن اس ملک کے لیے قرض ایک آفت ہے اور صدر اوباما نے اسے عروج پر پہنچا دیا ہے ۔
تازہ ترین