• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنگھائی اجلاس میں افغانستان کے موضوع پر گفت گو ہو گی، روس

Shanghai Meeting Shall Discuss Afghan Issue Russia
روسی حکومت نے کہاہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں افغانستان کی’انتہائی کشیدہ‘ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق روسی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے مقامی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں اس وقت قریباً ساٹھ ہزار مسلح باغی حکومت سے برسرپیکار ہیں، جب کہ ان میں سے تقریباً دس ہزار شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے پرچم تلے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کو جلد ہی ساتویں مکمل رکن ریاست کے طور پر شامل کر لیا جائے گا۔
تازہ ترین