• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی وزیراعظم کے خلاف ریفرنس دائرکرےگی

Pti Will File A Reference Against Pm
تحریک انصاف نے وزیراعظم کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کے مطابق ریفرنس پانامہ لیکس پر آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت دائر کیا جارہا ہے۔ یاسمین راشد نوازشریف کی مخالف امیداوارکےطورپرریفرنس دائر کریں گی۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ قانونی محاذ ابھی کھول رہے ہیں، سڑکوں پر عید کے بعد آئیں گے اور جلسوں کے ذریعے رابطہ عوام مہم کا آغاز ہوگا۔ رائیونڈ دھرنا آخری آپشن ہوگا،پہلے دیگر راستے آزمائیں گے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اے این پی نے سڑکوں پر آنے سے انکار کیا ہے تو ہمیں بھی جلدی نہیں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
تازہ ترین