• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انیل کپور کے بیٹے کی پہلی فلم ’مرزیا‘ کا پہلا ٹریلر

First Trailer Of Mirzya Released
انیل کپور کے چشم و چراغ ہر شوردھن نے جنگجو بن کر بالی ووڈ میں انٹری دے دی ہے۔ان کی پہلی رومانٹک ڈرامہ فلم '’مرزیا‘ 'کا پہلاٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔

راکیش اوم پراکاش مہرا کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم لوک کہانی’دی لیجنڈ آف مرزا۔صاحبان‘سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے جس کی کاسٹ میں ہر شوردھن کے مد مقابل سائی یمی کھیر مرکزی کردار میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں اوم پوری ، آرٹ ملک،کے کے رائنااور انوج چودھری بھی شامل ہیں۔ فلم رواں سال7اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔
تازہ ترین